علیمہ خان

190 ملین پاونڈ کیس،چیف جسٹس پراپرٹی ٹائیکون کو کیوں نہیں بلاتے؟ علیمہ خان

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سوال ہے کیا کہ 190 ملین پانڈ کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی پراپرٹی ٹائیکون کو کیوں نہیں بلاتے؟۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ پراپرٹی ٹائیکون کا نام کیوں نہیں لیا جارہا، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے 190 ملین پانڈ پر ریمارکس دیئے لیکن پراپرٹی ٹائیکون کو عدالت نہیں بلا رہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پراپرٹی ٹائیکون پر جرمانہ عائد کیا تھا، پراپرٹی ٹائیکون عدالت میں پیش ہوں اور جواب دیں، جن جن کے اس کیس میں نام ہیں ان کو بھی طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے ججز نے آئندہ ہفتے کو سزا کے لیے رکھا ہوا ہے لیکن ہمارے وکلا کو آج بھی تاخیر سے اڈیالہ جیل میں جانے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں