شیخ رشید

9 مئی مقدمات،شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب

راولپنڈی (کورٹ رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 9مئی سے متعلق مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر دی،انہوں نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائر کی ہے،

شیخ رشید کی جانب سے درخواست وکیل سردار شہباز کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، انہیں 9مئی کے بعد سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،دوسری جانب عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر پولیس کو 20جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں