ر اولپنڈی (نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب تو معلوم ہوتا ہے کہ مر جائیں تو ہی کیس فکس ہوگا۔راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی کیسز بھگت رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک کیس ختم ہوتا تو دوسرا بن جاتا ہے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن نے 29 نومبر کو کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔