احسن اقبال

احسن اقبال نے سائفر کیس میں عمران خان کی سزا کم قرار دے دی

ناروال (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سنائی جانے والی سزا کم قرار دے دی۔

خصوصی عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو جرم کیا اس کے مطابق کم سزا سنائی گئی ، سائفر کیس میں سزا زیادہ سنگین ہوسکتی تھی ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے معاملے پر اپنی حرکات سے خود اپنے خلاف ایف آئی آر کٹوائی تھی، انہوں نے اہم حساس معاملے پر کھیلنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں