واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیریس کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈورن حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی سامان بھیجنے پر بات چیت ہوئی۔وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔