بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2026 کے آغاز کے حوالے سے کہا کہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو انسانی صلاحیتوں کو بڑھانا، انسانی انتخاب کو وسعت دینا، انسانی اقدار کو اجاگر کرنا، اور انسانی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کو ٹیکنالوجی کے تابع نہیں بنانا چاہئے، اور نہ ہی ٹیکنالوجی کو انسانی ترقی کے فرق کو بڑھانے کی اجازت دینی چاہئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین جدت کے لیے اپنے کھلے پن پر قائم رہے گا، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور علم کےاشتراک کو فروغ دے گا، اور ایک کھلے، جامع اور متحرک ڈیجیٹل اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔