جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 12افراد ہلاک ہو گئے،اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے حادثہ ہوا، حادثے میں 18افراد لاپتہ ہیں جبکہ 5کو زندہ بچا لیا گیا ہے، شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں دشواری کا سامنا ہے
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 300,000سے زیادہ لوگ کاریگری یا چھوٹے پیمانے پر سونے کی کان کنی میں کام کرتے ہیں
بہت سے لوگ غیرقانونی بغیر لائسنس یا مناسب آلات کے کام کرتے ہیں، اس طرح یہ لوگ پہلے سے سیلاب اور زلزلے سے متاثر ملک میں خود کو سنگین خطرات میں مبتلا کرلیتے ہیں۔