راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آزاد امیدوار راجا بشارت نے این اے 55 کے فارم 47 اور الیکشن نتائج کو لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجا بشارت کی جانب سے سینئر وکیل سردار عبدالرزاق نے درخواست دائر کی، درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن، ملک ابرار سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فارم 45 کے مطابق مد مقابل امیدوار کو عبرتناک شکست ہوئی تھی مگر ملی بھگت سے ہارے ہوئے امیدوار کو فاتح ظاہر کیا گیا۔
درخواست میں بتایا گیا کہ اس حلقے کے دیگر امیدواروں کے پاس بھی فارم 45 موجود ہے اور وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ راجا بشارت 52 ہزار ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔کہا گیا کہ 8 فروری کی رات ہمیں ریٹرننگ افسر (آر او) کے آفس داخل نہیں ہونے دیا گیا۔اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فارم 45 کے مطابق رزلٹ جاری کیا جائے۔