اینڈی مرے

برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے کا پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن (سپورٹس ڈیسک)برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،سابق ومبلڈن، یو ایس اور اولمپکس چیمپئن اینڈی مرے پیرس اولمپکس 2024میں برطانوی ٹینس ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور یہ 37سالہ کھلاڑی کا 5واں اولمپکس ہو گا

اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا اکانٹ پر لکھا ہے کہ آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پیرس پہنچ گیا ہوں،غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈی مرے 2012لندن اور 2016ریو اولمپکس میں سونے کے تمغے جیت چکے ہیں

واضح رہے کہ اینڈی مرے ماضی میں رینکنگ میں نمبر ون بھی رہ چکے ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم اور بڑے ٹورنامنٹس بھی جیتے،یاد رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس کا آغاز 26جولائی سے ہو گا اور یہ 11اگست تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں