بشری بی بی

توشہ خانہ میں 14 سال کی سزا،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے گرفتاری دے دی

راولپنڈی(کورٹ رپورٹر ) توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بشری بی بی نے گرفتاری دے دی۔ بدھ کو توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بشری بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں اور گرفتاری دے دی۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نے عمران خان کا 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں