لاہور (کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماں کو لاہور میں جناح ہاوس پر حملے اور جلا واور گھیرا وکے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے، دونوں رہنما زیر حراست ہیں۔