عمان(نیوز ڈیسک) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ خطے میں جامع جنگ بندی کے حصول کے لیے پہلا قدم غزہ پر اسرائیلی جنگ کو روکنا ہے۔
غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اس قدم کو حاصل کرنے کے لیے فوری اقدامات اور سنجیدہ بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے۔
شاہ عبداللہ دوم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دو ریاستی حل ہی منصفانہ اور جامع امن کے حصول اور خطے کو مزید تنازعات کی طرف جانے سے روکنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے خطے میں استحکام کی بحالی میں امریکہ کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا۔