مسرت چیمہ

جنیوا ورلڈ کینسر کانگریس میں عمران خان کی خدمات کا تذکرہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے’ مسرت چیمہ

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جنیوا میں منعقدہ ورلڈ کینسر کانگریس کے افتتاحی سیشن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خدمات کا تذکرہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے ،دہائیوں سے حکومتوں میں رہنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا کبھی اس طرح ذکر ہوا ہے تو قوم کو بتا دیں۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جنیوا میں منعقدہ ورلڈ کانگریس میں بتایاگیا ہے کہ کس طرح عمران خان نے ترقی پذیر ملک میں ضرورت مندوں کے لیے کینسر کے مفت علاج کے لئے اقدامات کئے ۔ عمران خان نے اپنے ہر اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس پر ساری قوم فخر کرتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود پاکستان کی سیاست عمران خان کے تذکرے کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ، ہم ہرگز مایوس نہیں ، ان شا اللہ تاریک رات جلد ختم ہو گی اورملک میں حق و سچ کا بول بالا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں