چیئرمین پی ٹی آئی

سانحہ 9مئی،بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویز الہی سمیت 51ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

گوجرانوالا (کورٹ رپورٹر)گوجرانوالا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گوجرانوالا کینٹ پر 9مئی کو حملے اور جلاو گھیراو کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی سمیت 51ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا،عدالت میں مقدمے میں ملوث 51ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے،

عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کیے گئے ہیں،عدالت نے ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،مقدمے میں دہشت گردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے،

51ملزمان کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری بھی شامل ہیں،مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی،احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں