ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عباس عراقچی کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔