سکھ رہنما کے قتل

سکھ رہنما کے قتل کے سائے بھارت امریکا مذاکرات پر بھی چھا گئے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک )امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے ایک اعلی مشیر مختلف دوطرفہ امور پر بات چیت کے لیے بھارت میں موجود ہیں، وائٹ ہائوس نے کہاہے کہ وہ امریکی سرزمین پر سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی کوشش سے متعلق معاملے پربات کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرنسپل ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرجون فائنر کی قیادت میں ایک وفد 4 دسمبر کو نئی دہلی کا دورہ کررہا ہے تاکہ بھارت کے نائب قومی سلامتی کے مشیر وکرم مصری کے ساتھ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی (آئی سی ای ٹی) پر یو ایس انڈیا انیشی ایٹو (آئی سی ای ٹی) میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جون فائنر نے امریکا میں سازشوں کی تحقیقات کے لیے بھارت کی جانب سے انکوائری کمیٹی کے قیام اور ذمہ دار پائے جانے والے کسی بھی فرد کا احتساب کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں