نیتن یاہو

عالمی عدالت انصاف کی کارروائی کا خوف، نیتن یاہو غزہ پر قبضے کے بیان سے پھر گئے

تل ابیب(نیوز ڈیسک)عالمی عدالت انصاف کی سماعت سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ پر قبضے کے حوالے سے لہجہ تبدیل ہو گیا،جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف(آئی سی جے)سے رجوع کر رکھا ہے، جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر درخواست پر 11جنوری کو سماعت ہو ئی ، 12 جنورک کو(کل) بھی سماعت کی جائے گی ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق آئی سی جے کی سماعت سے قبل اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پر مستقل قبضے کرنےکاکوئی ارادہ نہیں، مقصد غزہ کو حماس سے پاک کرانا اور اسرائیلی شہریوں کی بازیابی ہے،اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقاصد کے حصول کے بعد غزہ سے فوج نکال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں