علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔علی ا مین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جہاں انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔علی امین گنڈاپور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود صوبے کے وزیراعلیٰ کو پالیسی معاملات پر رہنمائی کے لیے اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں