مسرت جمشید چیمہ

عوام نے حکومتی ظلم اور جبر کو یکسر مسترد کر دیا ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام نے حکومتی ظلم اور جبر کو یکسر مسترد کر دیا ہے ، مسلط حکمرانوں کی جانب سے پر امن احتجاج کو روکنے کیلئے جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیںساری دنیا اس کی مذمت کر رہی ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران یہ سمجھ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی سلاخوںکے پیچھے رکھ کر پی ٹی آئی کی سیاست کو ختم کر لیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ثابت ہوئی ہے ۔ ہر کال پر ہزاروں ،لاکھوں لوگوںکی تعداد میں عوام نے پر امن طور پر باہر نکل کر ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے عمران خان کے دئیے ہوئے شعورکے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کچھ وزراء اپنی حاضری لگوانے کیلئے ہرگھنٹے بعد پریس کانفرنس کرنے بیٹھ جاتے ہیں جس سے معاملات حل ہونے کی بجائے گھمبیر ہو رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں