پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے وفاق کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے پی ایس ڈی پی سے خیبرپختونخو اکے 91 منصوبے نکالنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے خیبر پختونخواکےمنصوبےختم کرکےمتعصبانہ رویہ اپنایا، پہلے بجلی منافع اور واجبات روکے ، اب منصوبوں پرضرب لگادی۔
ان کا کہنا تھا کہ واجبات اور منصوبے روک کر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، وفاق کوآخری وارننگ دےرہا ہوں،عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔ وزیراعلی کے پی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے حقوق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی، وفاق نے متعصبانہ رویہ جاری رکھاتودمادم مست قلندرہوگا اور وفاق کوبتائیں گے زور سے حقوق کیسے لیے جاتے ہیں۔