عثمان خواجہ

غزہ کیساتھ مذہبی یا سیاسی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پراظہاریکجہتی کی، عثمان خواجہ

کنبیرا (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کے چارج پر عثمان خواجہ کا اہم رد عمل سامنے آیا ہے،اپنے بیان آسڑیلوی کرکٹر نے کہامیرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے،جوتوں کے اوپر غزہ کے بارے میں جو لکھا وہ میرے جذبات کی ترجمانی تھی۔

آسڑیلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (ایکس)پر اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے ساتھ مذہبی یا سیاسی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر اظہار یکجہتی کی، میرا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں بلکہ اس میں انسانی حقوق کی بات ہے۔ کرکٹر نے مزیدکہا آئی سی سی کےچارج کے اوپرکرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کی ہے، ماضی میں کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بازو پر پٹیاں باندھیں،بلے پر اسٹیکر لگائے تب کوئی ایکشن نہیں ہوا،جیسے باقیوں کے ساتھ برتاو ہے ویسے ہی میرے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔

عثمان خواجہ نےکہا کرکٹ آسٹریلیا نےمیرا ہرمحاظ پر ساتھ دیا ہے،میں آئی سی سی کے ہرقوانین کی پاسداری اور احترام کرتا ہوں،میں بازو پر آرم بینڈ اب دوبارہ نہیں پہنوں گا،مجھے صرف معصوم مرتےبچوں کی ویڈیوز نےجھنجھوڑا،میں جب معصوم بچوں کو مرتے دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی بیٹی نظر آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں