مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) حماس کے ایک سینئیر رہنما عزت الرشق نے اسرائیل پر انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا الزام عائد کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ الزام سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطینی اسیران کی ایسی تصاویر سامنے لانے کے بعد دھرا گیا ہے۔
تصاویر میں اسرائیلی فوج نے ان اسیر فلسطینیوں کے زیر جامہ کے اتارے جانے کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر دکھائی ہیں۔اسرائیل کی اس انسانیت کے خلاف توہین آمیز اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنے والے عزت الرشق فلسطین سے باہر جلاوطنی کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس واقعے کا نوٹس لینے کے لیے کہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان اسیران کی رہائی کے لیے مدد کی جائے۔