فیصل آباد

فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

مکوآنہ (نیوز ڈیسک)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،گزشتہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران 140سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے جبکہ اغواء کار دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغواء کر کے لے گئے’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری کے نواحی گائوں کے رہائشی پرویز کی بیٹی (ر) گھر سے مدرسہ پڑھنے گئی واپس نہ آئی، جھنگ بازار کے علاقہ نعمت آباد کے رہائشی جمیل نے بتایا کہ اسکی شادی شدہ بیٹی (ع) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ فیکٹری ایریا کے علاقہ سرسید ٹائون کے رہائشی شہباز سلیم نے بتایا کہ ملزم عثمان نے اسکے بیٹے شہروز کو گھر سے بلا کر اغواء کر لیا۔

جبکہ امین پور بازار میں اریب’ ضلع کچہری سے ثقلین’ محمد اقبال سے جھپٹا مار کر فون چھین لئے’ 77 رب میں سجاول کے گھر کا صفایا کر دیا’ ریگل روڈ پر عثمان سے فون چھین لیا’ سمن آباد کے علاقہ منان ٹائون کے شاہ زیب سے 47ہزار روپے’ فون’ فیکٹری ایریا کے علاقہ غلہ گودام کے قریب غلام مصطفی سے موٹرسائیکل رکشہ چھین لیا گیا’ روشن والا کے علاقہ 83 گ ب کے رہائشی ہارون نے بتایا کہ 3کس مسلح ڈاکوئوں نے 50ہزار روپے اسکی ہمشیرہ سے لاکھوں کے زیورات اتروا کر لے گئے’ چک جھمرہ کے علاقہ 161 رب کے عرفان حیدر کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے’ ڈجکوٹ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی اشفاق سے کار سوار ڈاکو ساڑھے پانچ لاکھ لوٹ کر لے گئے’ 266 رب کے کاظم سے نقدی’ فون’ سٹی سمندری کے علاقہ 143 گ ب کے قریب عمران سے 40ہزار روپے’ فون’ نواب ٹائون کے شہزاد علی سے 40ہزار روپے’ فون’ فیکٹری ایریا کے علاقہ فردوس کالونی کے اسامہ سعد سے 60 ہزار روپے’ فون چھین لیا’ روشن والا کے علاقہ سمندری روڈ پر علی رضا سے 25ہزار روپے’ فون’ 249 رب کے مظہر حسین سے 60ہزار روپے’ فون’ ضلع کچہری کے باہر اقبال سے 15ہزار روپے’ فون’ سوسان روڈ پر ابرار علی سے 10ہزار روپے’ فون چھین لیا’ بی بی جان چوک کے قریب محمد اشفاق کے گودام سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے’ چباں روڈ پر قاسم ریاض سے جھپٹا مار کر فون’ رمضان آباد کے لقمان سے نقدی’ فون چھین لیا۔

دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں لوٹ کر فرار ہوگئے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں کوتوالی روڈ سے شاہد’ امین پور بازار سے غلام قادر’ عثمان نذیر’ امین آباد کے وقاص’ 203 رب کے مجاہد’ مدینہ ٹائون کے محمد احمد’ محمودآباد کے علی رضا’ 203 رب مانانوالہ کے قاسم’ ناظم آباد کے محمد قیصر’ مچھلی فارم ستیانہ روڈ کے قریب شاہد علی’ ٹی اینڈ ٹی کالونی سے ثقلین علی’ 245 رب کے محمد اصغر’ سمن آباد کے وقاص شاہ’ 61 گ ب کے شہزاد شاہد’ 624 گ ب کے اشرف علی’ 202 رب کے سرفراز علی سے بکرے’ تحصیل کچہری کے عباس محسن’ واٹر ورکس سے عبداللہ اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لیکر فرار ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں