اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہ ملیں تو ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہو نے کہا کہ مفتی عطا تارڑ کا فتوی ہم نے سن لیا ہے جسے ہم مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔
اگر انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دیں گے جو بادی النظر میں نظر آرہا ہے تو ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا پہلے دن تھانے کا چکر لگانے سے کاش!انہیں احساس ہوکہ پولیس کیا کر رہی ہے، پنجاب پولیس تو ان کی اپنے بندوں پر مشتمل فورس ہے ۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو سال میں پولیس نے پی ٹی آئی کا حشر نشر کیا ہوا ہے، ایسے تھانوں کے دوروں سے کچھ نہیں ہوتا جب تک پولیس کا نظام ٹھیک نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں صدیوں پرانا پولیس کا نظام ہے، پنجاب ایک پولیس سٹیٹ ہے، پنجاب میں انسانی حقوق کو ہمیشہ سے پامال کیا جاتا رہا ہے جو افسوسناک ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ملک میں دو سال سے ان کی حکومت ہے، انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ انسانی حقوق کو پامال کیا گیا، تھانوں کے دوروں سے اہم انسانی حقوق کی اہمیت کے بارے میں معلومات ہونا ہے۔