میلبرن (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری وکٹورین اوپن سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے،میلبرن میں جاری 6ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے تھرڈ سیڈ آسٹریلیا کے نکولز کالورٹ کو ہرایا
آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف ناصر کی جیت کا سکور8-11، 4-11اور 4-11رہا، اس سے قبل پہلے راﺅنڈ میں ناصر نے آسٹریلین ریمی ینگ کو شکست دی تھی،کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال 6سیڈ جاپان کے ٹومو اینڈو سے مقابلہ کریں گے
ناصر اقبال اس سے قبل آسٹریلیا میں مسلسل دو ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، پاکستانی کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے شیپرٹن اور مئی میں بینڈیگو اوپن جیتا تھا۔