کراچی (کامرس ڈیسک ) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،100 انڈیکس کی 401پوائنٹس کےاضافے سے 66005 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔