اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا ، پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے راستوں پر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ، ملک بھر میں ریلیاں، سیمینار اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔ روئے زمین پر آزادی کی سب سے بڑی جدوجہد 76 سال سے جاری ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ایک دن بھی ایسا نہیں آیا جب کشمیریوں کے قدم ذرا بھی ڈگمگائے ہوں۔
بھارت لاکھ ظلم کرے 9 لاکھ فوجی تعینات کرکے جنت نظیر وادی کو چھاونی بنادے ۔ ہندووں کو لاکر کشمیر میں بسادے، تہاڑ جیل سے گھروں تک ہزاروں کشمیریوں کو نظربند کرے مگر یہ جنگ آزادی ملنے تک رکی نہ رکے گی۔ کتنی ماوں کی گود اجڑ گئیں مگر جانباز کشمیریوں نے ظالم بھارتی فوج کے سامنے اپنے سر تو کٹوا لیے مگر جھکائے نہیں۔
درندہ صفت بھارتی فوج نے 1990 میں سری نگر سمیت دیگر شہروں میں بھارتی تسلط کے خلاف سراپا احتجاج 51 سے زیادہ کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بناکر شہید کر دیا تھا ۔ اس وقت سے آج تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکہجتی کا دن منایا جاتا ہے ۔ ظالم بھارت کو پیغام دیا جاتا ہے کہ ہمارا خون کا رشتہ ہے سرحدوں کا نہیں ہمارے خون میں گنگا بھی، چناب بھی ہے۔