پاکستان ٹیم

پاکستان ٹیم کے 4کھلاڑیوں کو لیگز کیلئے این او سی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی اسکواڈ میں شامل 4کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کو لیگز کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ معاہدہ ہےجبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کا بی پی ایل کے ساتھ معاہدہ ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور اعظم خان کو لیگز کے لیے تاحال اجازت نہیں ملی ہے،

کرکٹرز کو لیگز کے لیے اجازت کیس ٹو کیس بنیاد پر دی جارہی ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو معاہدے کی شقوں کے مطابق اجازت دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں