لاہور (نیوز ڈیسک) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پوری قوم بیدار ہے اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے،بھارت کی طرف سے پاکستان پر جارحیت کے بعد ردعمل دیتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ رات کے اندھیروں میں انڈین آرمی نے پاکستان کے کئی مقامات پر حملہ کیا ہے اور چند مساجد کو شہید کیا ہے بے گناہ شہری مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم بیدار ہے اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اس عزم اور اعلان کے ساتھ کہ اپنے ملک اور اپنی دھرتی کی حفاظت کے لیے پاکستان کی فوج اور پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے۔ انڈیا نے حملہ کر کے اپنی تباہی کا اغاز کیا ہے اور جنگ کا اغاز بھارت نے کیا اور اختتام کا اختیار پاکستان کے پاس ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں اللہ کی طرف رجوع کریں اور اللہ پر اعتماد کے ساتھ ہر طرح کے اختلافات ختم کر کے اب ملک اور دھرتی کی حفاظت کے لیے ایک ہو جائے