بیرسٹرسیف

چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے ، بھتیجی خرید رہی ہے، بیرسٹر سیف

پشاور(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے پنجاب ایئر لائن بنانے کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے ہیں جبکہ بھتیجی خرید رہی ہے، کاپی پسیٹ مریم نواز نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے منصوبے کاپی کرنے میں راج کماری مریم نواز کا کوئی ثانی نہیں ہے، اگر مریم نواز پی آئی اے خرید کر اپنے لئے ٹھیک کرسکتی ہے تو والد اور چچا کئی باریاں لے کر کیوں نہ ٹھیک کرسکے۔

بیرسٹر ڈاکٹر نے مزید کہا کہ ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کرنا شریف خاندان کا شیوہ ہے، عوام کے پیسوں سے بنائی جانے والی ایئر لائن شریف خاندان کے لیے استعمال ہوگی اور شریف خاندان سر درد کی دوائی لینے کے لئے بھی طیارہ لندن بھیجے گا، اچھا ہوگا اس کا نام جاتی امرا ایئر لائن رکھیں۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ ایسا نہ ہو مریم نواز پائلٹ کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے لگ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں