اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر اسلامی جمعیت طلبہ پر کریک ڈائون کی مذمت کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ کی فاشسٹ حکومت کو خوف ہے،ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان کی قیادت میں تباہ ہوگئی۔
عمر ایوب نے کہا کہ گوجرخان میں پی ٹی آئی دفتر کھلنے کے پروگرام کو روک دیا گیا،وہاں پولیس کی گاڑیاں صبح سے پہنچی ہوئی تھیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب پولیس نے 6افراد گرفتار کیے جبکہ کھانا اور شامیانے بھی اٹھا کرلے گئی۔