مہر بانو قریشی

آئی ایم ایف خود بانی پی ٹی آئی کے پاس آیا تھا، مہر بانو قریشی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)خود بانی پی ٹی آئی کے پاس آیا تھا۔

مہربانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتہ ہے خط میں کیا ہوگا، جو چیز ابھی ہوئی نہیں اس پر تنقید شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی کہ الیکشن وقت پر صاف شفاف ہوں گے، مگر نہ الیکشن صاف شفاف ہوئے اور نہ وقت پر ہوئے۔مہربانو قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ان کی کمٹمنٹ کا فالو اپ لینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں