ا سلام آباد (کورٹ رپورٹر)آزاد امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد کے حلقے این اے 47 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا۔
آزاد امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ این اے 46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل اور این اے 47 سے (ن) لیگ کے طارق فضل چوہدری کامیاب ہوئے ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 48 سے آزاد امیدوار راجا خرم نواز شہزاد نواز کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار 3 دن میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔