ٹرمپ

امریکی صدر چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچ گئے۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر امریکی صدر ٹرمپ تیرہ سے پندرہ مئی تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

یہ چین اور امریکا کے سربراہان کی گزشتہ سال اکتوبرمیں بوسان ملاقات کے بعد ایک اور بالمشافہ ملاقات ہوگی، جبکہ یہ امریکی صدر کا 9 برس بعد دوبارہ دورہ چین ہے۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ چین امریکا تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی امن و ترقی سے متعلق اہم معاملات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں