کراچی (کامرس ڈیسک) آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں بہتری دیکھی گئی ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں کاروباری روزکے آخری روز ڈالرکی قدرمیں36 پیسے کی کمی دیکھی گئی ۔
انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے نیچے آگیا، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا ۔ گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔