جکارتہ(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو نے پارلیمنٹ میں بھی اکثریت حاصل کرلی،عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں تقریبا 10فیصد حصہ رکھنے والی جماعت ناس ڈیم پارٹی نے نومنتخب صدر پرابوو سوبیانتو کی حمایت کا اعلان کیا ہے
ناس ڈیم پارٹی کے سربراہ سوریا پالوہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ پرابوو کی حمایت فیصلہ ایک پرسکون اور پرامید ماحول کو فروغ دے گا اور آنے والی حکومت کے کام کو آسان بنائے گا،یاد رہے کہ انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی جماعت ناس ڈیم پارٹی نے اس سے قبل جکارتہ کے سابق گورنر اور نومنتخب صدر کے حریف امیدوار انیس باسویدان کی حمایت کی تھی،تاہم اب ناس ڈیم پارٹی کی حمایت کے بعد نومنتخب صدر کی پارلیمنٹ میں اکثریت 43فیصد سے بڑھ کر 52فیصد ہوگئی اور اس طرح ان کے لیے قانون سازی اور 2025کے بجٹ کی منظوری کی راہ بھی ہموار ہوگئی،پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے مرحلے کے بعد انڈونیشیا کے نومنتخب صدر اور سابق کمانڈر پرابوو سوبیاتتو، نائب صدر جبران راکابومنگ راکا 20اکتوبر کو حلف اٹھالیں گے۔