ؑاسلام آباد (نیوز ڈیسک)اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔سٹیرنگ کمیٹی تحریک انصاف اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرے گی۔
تفصیل کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی میں 5 نام تحریک انصاف اور 5 نام جمعیت علمائے اسلام سے شامل ہوں گے،سٹیرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔ سٹیرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک تحفظ آئین اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان ملاقات میں ہوگا۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا وفد رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کرے گا۔سٹیرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔