جیک سلیوان

ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر امریکہ مزید حملے کرے گا ،جیک سلیوان

نیو یارک(نیوز ڈیسک)امریکہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کے خلاف ابھی اور حملے کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ بات امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہی ہے۔

اس سے پہلے امریکہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے رد عمل میں دو بار ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کر چکا ہے،دوسرا حملہ امریکہ اور برطانیہ نے مل کر ہفتے کی رات ایران نواز عسکری گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ مل کر یمن میں بھی اسی نوعیت کے حملے حوثیوں کے مراکز پر کر چکے ہیں۔

یمن پر امریکہ و برطانیہ کے حملے 11جنوری کو اس وقت کیے گئے تھے جب امریکی وزیر خارجہ ایک ہفتے پر محیط دورہ مشرق وسطی مکمل کرکے واپس امریکی سفر پر تھے،تاہم اب کی بار ان کا مشرق وسطی کا پانچواں دورہ شروع ہونے سے بھی پہلے امریکہ اور برطانیہ کی حملہ آور اتحاد سامنے آیا ہے۔

اب یہ دیکھنا ہوگا کہ امریکہ کے مزید حملے انٹونی بلنکن کی مشرق وسطی میں موجودگی کے دوران بھی جاری رکھے جائیں گے یا ان کی امریکہ واپسی کے بعد مزید حملوں کا مرحلہ شروع کیا جاتا ہے،قومی سلامتی کے امریکی مشیر جیک سلیوان نے کہا ‘این بی سی ‘ کے پروگرام ‘ میٹ دی پریس ‘ میں کہا’ ہم ابھی مزید حملے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہم یہ اس لیے جاری رکھنا چاہتے ہیں کہ ہم ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب بھی ہماری افواج کو نشانہ بنایا جائے گا ہم جواب دیں گے،امریکی سلامتی کے مشیر نے اس بارے میں سوال کو نظرانداز کر دیا کہ آیا امریکہ ایران کے اندر خود حملے کرے گا۔ ان کا کہنا تھا امریکی فوج اس بارے میں بہت محتاط انداز سے چیزوں کو دیکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں