مسرت جمشید چیمہ

بانی پی ٹی آئی عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں،ان کے جذبے میں کوئی لغزش نہیں آئی ‘ مسرت چیمہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے مخالفین اس قدر گر جائیں گے کہ باپردہ بچیوں کو اپنی ماں کی پاکیزگی ثابت کرنے کے لیے قرآن پر حلف اٹھانے پڑیں گے،دعا ہے اللہ تعالی بشری بیگم کو ایسے گھٹیا حملوں کا سامنا کرنے کے لیے استقامت دے اور انہیں بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنائے رکھے۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی جنگ لڑ رہے ہیںاور ان کے عزم اور جذبے میں کوئی لغزش نہیں آئی ،ظلم اور جبر کی طویل سیاہ رات جلد ختم ہو گی اور حق و سچ سر خرو ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے خوف کی وجہ سے جو طریقے اپنا رکھے ہیں ان سے پاکستان ہرگز آگے نہیں جارہا بلکہ بطور قوم تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھنستے جارہے ہیں ، اب بھی وقت اپنی اصلاح کر لیں اور جمہور کی آواز کو سنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں