لطیف کھوسہ

بشری بی بی کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے، گرفتاری مطلوب نہیں، لطیف کھوسہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے، ان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے،راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190ملین پاﺅنڈ سے بانی چیئرمین اور بشری بی بی کا لینا دینا نہیں تھا اور نہ ہی القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی بانی چیئرمین پی ٹی آئی یا بشری بی بی کی ملکیت ہے،

انہوں نے کہا کہ نیب کی مرضی سے رقم سپریم کورٹ کے اکاﺅنٹ میں آئی، صرف بانی چیئرمین کو عدالت میں بلایا گیا، پوری کابینہ کو بلایا جانا چاہیے،انہوں نے بتایا کہ عدالت نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی کیس میں ضمانت میں 13دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں