آصف زرداری

بلاول کو این اے 127سے پہلے ایم این اے اور پھر وزیر اعظم بنائیں گے،آصف زرداری

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ این اے 127سے بلاول بھٹو زرداری کو پہلے ایم این اے اور پھر وزیر اعظم بنائیں گے

آصف زرداری نے لاہور میں این اے 127اور پی پی 166میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا،اس موقع پر مختصر خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھاکہ ہماری سیاست کا سفر 40سال پر محیط ہے، اپنے ہاتھ سے لگائے آم کے درخت کا پھل جیل میں کھایا ہے،

اس وقت کارکنوں کو بتاتا تھا کہ میں بے قصور ہوں، جیل اور پیشی کے موقع پر کارکنوں سے ملاقات ہوتی تھی،انہوں نے مزید کہا کہ ہم ورکرز کی خواہش پر چلتے ہیں، بلاول کو این اے 127سے جتوا کر وزیر اعظم بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں