آئی ایس پی آر

بھارت بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملے کررہا ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرائے جانے والے 25 بھارتی ڈرونز اسرائیلی ساختہ نکلے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج اب تک بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد سے رافیل سمیت 5 طیارے اور درجنوں ڈرونز تباہ کرچکی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، پاک فوج بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد اب تک رافیل سمیت 5 طیارے اور ڈرونز تباہ کرچکی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اب رافیل سمیت طیاروں کی تباہی کے بعد بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملے کررہا ہے، بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اکٹھاکرلیاگیاہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، افواج پاکستان دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں