بابراعظم

تنقید کے نشتر چلانے والے سائمن ڈول بھی بابراعظم کی اننگز کے گرویدہ ہو گئے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)گزشتہ برس پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلانے والے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کمنٹیٹر سائمن ڈول پریزنٹیشن کے دوران بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلی گئی جارحانہ اننگز کی تعریف کررہے ہیں۔انہوں نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاندار اننگز اور بہتر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے پر انہیں سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں