لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلا وگھیرا وکے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کرلیے ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔