لاہور( کورٹ رپورٹر) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے زمان پارک جلا ئوگھیرا ئوکیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6جنوری تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔
جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر تینوں ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا۔عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنمائوںکے جوڈیشل ریمانڈ میں6 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔