صائم ایوب

جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکہ، زخمی صائم ایوب ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

کیپ ٹائون (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مزید شرکت نہیں کریں گے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

صائم ایوب کی رپورٹس مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد ان کے علاج اور واپسی کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں