حافظ حمداللہ

خطے میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں جو کشت و خون ہوگاذمہ دار،،مودی،، ہوگا‘حافظ حمداللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مودی خطے میں ہندوتوا اور آر ایس ایس کی بالادستی اور جھنڈا گاڑناچاہتاہے۔

خطے میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں جو کشت و خون ہوگاذمہ دار،،مودی،، ہوگا‘گریٹر بھارت کی منصوبے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان ہے۔ ایک بیان میں بھارتی حملے پر جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ رات کی تاریکی میں مساجد،مدرسے،اور معصوم سویلین کو نشانہ بنانا بھارتی بزدلی کا انتہاءہے۔ ملک کے دفاع میں بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر ہیں۔ رہنما جے یو آئی نے کہا کہ بھارتی ہندوتوا کے چالاک نما لومڑی، مودی خطے کا نیتن یاہو ثابت ہورہا ہے۔

وہ خطے میں ہندوتوا اور آر ایس ایس کی بالادستی اور جھنڈا گاڑناچاہتاہے۔خطے میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں جو کشت و خون ہوگاذمہ دار،،مودی،، ہوگا۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مودی کا منصوبہ،، گریٹر بھارت،، کا قیام ہے وہ خطے کا اسرائیل بننا چاہتا ہے۔ لیکن گریٹر بھارت کی منصوبے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان ہے۔اگر مودی جنگ چاہتا ہے تو،،دلی،،کو اجڑا ہوا،،دلی،،دیکھنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں