کولمبیا یونیورسٹی

درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین کا کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریری پر قبضہ

نیویارک(انٹرنیشنل نیوز)کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریری کے مرکزی کمرے میں درجنوں مظاہرین نے میزوں پر کھڑے ہو کر ڈھول بجائے اور فلسطین کے حق میں بینرز لہرائے۔

گذشتہ سال طلبہ کی احتجاجی تحریک نے یونیورسٹی کے نیویارک سٹی کیمپس کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس کے بعد سے یہ سکول کا ایک سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں مظاہرین کو بٹلر لائبریری کے لارنس اے وین ریڈنگ روم کے فانوس تلے بینرز اٹھائے ہوئے دکھایا گیا جن پر سٹرائیک فار غزہ اور لبریٹڈ زون کے الفاظ لکھے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

کولمبیا کے پبلک افیئرز آفس نے ایک بیان میں کہا کہ پبلک سیفٹی عملے نے مظاہرین سے شناخت ظاہر کرنے کے لیے کہا اور یہ کہ اگر مظاہرین منتشر ہونے کے احکامات کی تعمیل نہیں کرتے تو انہیں سکول کے قوانین کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی اور ممکنہ گرفتاری کا سامنا کرنا ہو گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں