ناصر حسین

رواں سال بابر اعظم کے لیے شاندار ہو گا، ناصر حسین

لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے بابر اعظم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال بابر اعظم کے لیے شاندار ہو گا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ناصر حسین نے کہا کہ میرے خیال میں یہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کے لیے بہترین ہو گا،

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی جس سے ان کے کندھوں پر بوجھ کم ہو سکتا ہے اور وہ اپنی بیٹنگ کی مہارت پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں،ناصر حسین نے کہا کہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے اور گزشتہ ٹی 20ایونٹ میں پاکستان نے فائنل کھیلا تھا، بابر اعظم کو اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہو گی،انگلینڈ کے سابق کپتان نے بابر اعظم کے علاوہ بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے لیے بھی شاندار سال کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں