شمالی کوریا

شمالی کوریا کے رہنما کا فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم

پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دےدیا،غیرملکی میڈیاکے مطابق کم جونگ ان کی جانب سے اسلحہ ساز اداروں اور جوہری ہتھیاروں کے شعبے کو پیداوار بڑھانے اور جنگی تیاریاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،

شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ جنگی تیاریاں بڑھانے کا مقصد امریکا کے کسی بھی حارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دینا ہے،شمالی کوریا کی سرکاریمیڈیا کے مطابق حکمراں جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا ایسے تمام ملکوں سے رابطے اور تعلقات بڑھائے گا جو موجودہ سامراجی قوت کے ساتھ نہیں ہیں اور خود مختار ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور روس کے درمیان گزشتہ دنوں رابطوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں